درود والوں پہ بارود والے پھٹ پڑے، مستونگ اور ہنگو میں دھماکے
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر خودکش دھماکا ہوا ہے افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔
خیبر پختونخواہ کے شہر ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے قریب واقع مسجد میں خود کش دھماکہ سے تین افراد جاں بحق اور بارہ کے قریب شدید زخمی ہوگئے
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر خودکش دھماکا ہوا ہے افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے قریب واقع مسجد میں خود کش دھماکہ سے تین افراد جاں بحق اور بارہ کے قریب شدید زخمی ہوگئے
پولیس اسٹیشن کے قریب واقع یہ قدرے چھوٹی مسجد ہے جس میں 70 سے 80 افراد کی گنجائش ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق نماز جمعہ کے دوران دوسرا خطبہ شروع ہوتے ہی زوردار دھماکا ہوا، جس سے مسجد کا ایک حصہ اور چھت منہدم ہوگئی۔
Load/Hide Comments