سیدِ مقاومتِ لبنان کا خط پیغام کے جواب میں آیت ﷲ العظمی سید علی سیستانی کے نام
سیدِ مقاومتِ لبنان کا خط پیغام کے جواب میں آیت ﷲ العظمی سید علی سیستانی کے نام
بسمہ تعالی
آپ پر سلام ہو ہمارے اور عالم اسلام کے مدافع سید و رہنما اللہ آپ کو طول عمر اور سلامتی عطاکرے
آپ سب کے لئے ایک پناہ گاہ ہیں ،آپ کی حکمت ہمیشہ سربلندی اور آپ کی نصیحت مشکل ترین اور آخری نفس تک مددگار رہی ہے
آپ ایک ایسی سرزمین کے وارث ہیں جہاں نبیوں کی رفت و آمد رسولوں اور صالح بندوں کی آماجگاہ رہی ہے
اور آج آپ عصر غیبت امام عج میں امت کی قیادت کے لئے ان کے وارث ہیں
آپ جانتے ہیں کہ اس وقت ہمارا معرکہ حق اور باطل کا معرکہ ہے جیسا کہ ہمارے مولا و آقا امام حسین ع نے فرمایا تھا ذلت ہم سے دور ہے ہم انہی امام ع کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور دشمن کی کثرت اور ان کے نامراد حامیوں کی پروا نہیں کرتے
اللہ کا وعدہ سچا اور وہی ہمارا مددگار ہے
اس مددگار محاذ کے لیے آپ کے بیان نے ہمارے دلوں کو مسرت بخشی ہے اور یقینی فتح کا حوصلہ بخشا ہے
اے فرزند زہرا ع آپ کا شکریہ بہادر عراق اور اس کی غیرت مند عوام کا شکریہ جو ہمیشہ سے دین اور عقیدے کا مدافع رہے ہیں
آخر میں اپ سے دعا کے طالب ہیں تاکہ فتح و شہادت کے اس راستے کو ان شااللہ مکمل کر سکیں
یقینا فتح اللہ کے فضل سے ہماری ہی ہوگی
آپ کا سپاہی
سید ۔۔۔۔۔
بمطابق 24 ستمبر 2024