امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلسِ نظارت میں نئے اراکین کی شمولیت

نئے اراکین میں علامہ محمد امین شہیدی، برادر حسن زیدی، برادر ڈاکٹر سید اصغر، برادر آفتاب حسین میرانی، برادر مشتاق اور برادر روزی علی خان شامل ہیں
(سید انجم رضا سے) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کونسل کا تین روزہ اجلاس کردلہ سیداں مظفر آباد کشمیر میں منعقدہوا۔ سال آمادگی ظہور و ارتقائے تنظیم کا دوسرا اجلاس تھا۔اجلاس میں مرکزی نظارت اور ملک بھر سے مرکزی کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔مرکزی کونسل نے اتفاقِ رائے سے6 نئے اراکین کو مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان میں شامل کیا۔نومنتخب اراکین مرکزی نظارت میں برادر حسن زیدی،برادر آفتاب میرانی (سندھ)،برادر مشتاق (گلگت)،برادر روزی علی(بلتستان)،برادر ڈاکٹر سید اصغر(خیبر پختونخوا)اور علامہ محمد امین شہیدی شامل ہیں۔ یاد رہے مرکزی کونسل، آئی ایس او کا اعلیٰ اختیارتی ادارہ ہے
Load/Hide Comments