امام حسنؑ کے یومِ ولادت کی مُناسبت سے بادشاہی مسجد لاہور میں شیعہ سُنی مشترکہ افطار کا اہتمام
امسال بھی ہمیشہ کی طرح سماجی تنظیم خیال نو کی جانب سے حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے اہلسنت اور اہل تشیع کیلئے بادشاہی مسجد میں مشترکہ افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے
دس 10 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں اتحاد بین المسلمین کے عظیم مظاہرے کے طور پہ یہ مشترکہ إفطار ہوگا
خیال نو تنظیم کے حنین زیدی اور اسد رضا أعوان نے “ہفت روزہ رضاکار(ویب) سے بات کرتے ہوئے بتایا
لاہور میں اہل سنت ہمارے بھائی ہی نہیں بلکہ نفس و جان ہیں پر عمل کرتے ہوئے سماجی تنظیم خیال نو اتحاد و وحدت کے لئے عملی کوششوں میں مصروف ہے۔
ہم سب شیعہ سُنی مل کر ماہ مقدس رمضان المبارک میں اتحاد بین المسالک کی عظیم مثال قائم کرکے شیعہ سنی مسلمانوں نے دنیا کو باہمی وحدت کا پیغام دیں گے اور ثابت کریں گے کہ مسلمانوں کو امن سے محبت ہے، اس لئے امن کے فروغ کیلئے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے تاکہ جہاں ایک طرف اسلام دشمن قوتوں کو شکست ہوگی وہاں باہمی وحدت کے فروغ سے اسلام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
Load/Hide Comments