ایران میں الیکشن میں کوئی امیدوار مطلوبہ شرح کے مطابق ووٹ حاصل نہیں کرسکا اس لئے انتخابات کا دوسرا مرحلہ جمعہ ۵ جولائی کو دوبارہوگا
جمعہ کو نئے ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں پولنگ ہوئی ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سےرات دس بجے تک جاری رہی۔(سیدانجم رضا سے)
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔
ایران میں 2 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب 4 صدارتی امیدواروں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ ہوا۔
ایران میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں،
ذرائع کے مطابق
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
کل ووٹوں کی تعداد
21 ملین 8 لاکھ
ڈاکٹر پزشکیان: 9 ملین 2 لاکھ
سعید جلیلی: 8 ملین 3 لاکھ
قالیباف: 3 ملین 1 لاکھ
تبصرہ: ایران کے قانون کے مطابق جیتنے والے امیدوار کو کل ووٹوں میں سے کم از کم 50٪ پلس 1 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے لیکن چونکہ اس الیکشن میں کوئی امیدوار 50 فیصد مجموعی ووٹ حاصل نہیں کرسکا لہذا سیکنڈ راؤنڈ پہلے دو اُمیدواروں کے درمیان اگلے جمعہ ہو گا جس میں سادہ اکثریت والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا
ان نتائج کے مطابق کوئی بھی امیدوار مطلوبہ شرح کے مطابق ووٹ حاصل نہیں کرسکا اس لئے انتخابات کا دوسرا مرحلہ جمعہ ۵ جولائی کو دوبارہوگا