حقیقی عشقِ رسول خاتم ص ہی عشق حسینؑ کا سلیقہ عطا کرتا ہے
مدینہ میلاد کمیٹی کے زیرِ اہتمام کربلائے گامےشاہ کے سامنےجشنِ چراغاں
عاشقان رسول ص نے امام زمانہ عج سے تجدید عہد کرتے ہوئے تبریک پیش کی
سید انجم رضا کی خصوصی رپورٹ
گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی جشن عیدمیلادالنبی ص کی مناسبت سے شبِ عیدمیلاد النبی کو جشن آمد رسول ص کی خوشی میں لاہور کے قدیم تاریخی عزا خانے کے سامنے مدینہ میلاد کمیٹی کے زیرِ اہتمام جشنِ چراغاں کیا گیا، اس جشن چراغاں میں تمام مکاتبِ فکر کے افراد، علمائے کرام، فیملیز، نے۳۱۳ چراغ جلائے اور خاتم النبین حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و تعلیمات پہ چلتے ہوئے اپنے وقت کے امام، امام مہدی عجل اللہ فرجہ کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے تجدید عہد کیا اور یک زبان ہوکر اظہار کیا کہ جو عاشق حسینؑ ہو، وہ عاشق رسول بھی ہوگا،حقیقی عشقِ رسول خاتم ہی ہم کو عشق حسین کا سلیقہ عطا کرتا ہے
اس جشن چراغاں میں لاہور بھر سے ملی قومی تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، وحدت یوتھ ، ادارہ افکار،مولانا صادق علی شاہ میموریل ویلفئیر ٹرسٹ ، خیالِ نو،نواب مظفر علی قزلباش وقف اور انتظامیہ کربلائے گامے شاہ لاہور بھر کی ماتمی سنگتیں بھی شامل تھیں
اس پُرمسرت موقع پہ عاشقان رسول کے شربت کی سبیل بھی لگائی گئیں