مشہد مقدس کو مکہ مکرمہ سے ریلوے لائن اور موٹر وے کے ذریعے ملانے کا مجوزہ منصوبہ
(سید محمد رضوی سے)
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے دور رس مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ہیں.
دونوں ممالک مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر آمادگی ظاہر کر رہے ہیں.
ان میں عالم اسلام کے دو اہم زیارتی شہروں مک مکرمہ اور مشہو مقدس کو ریلوے لائن اور موٹر وے کے ذریعے متصل کرنے کا مجوزہ منصوبہ بھی شامل ہے. .
ان دو مجوزہ میگا پراجیکٹس کو عملی جامہ پہناتے کی صورت میں زمینی راستے سے دونوں شہروں کے درمیان سفر ٣٨ گھنٹے کا ہوجائے گا.
سڑک کے راستے مشہد سے مکے کا فاصلہ ٣٣٠٥ کلومیٹر اور ریلوے کے ذریعے ٣٣٨٨ کلومیٹر ہوگا.
مجوزہ ریلوے لائن تہران و دیگر ایرانی شہروں سے گزرتے ہوئے عراق سے ہوتے ہوئے سعودی سرحد میں داخل ہوگی.
اور موٹر وے عراق اور کویت کے راستے سعودی عرب میں داخل ہوگا.
Load/Hide Comments