مجلس وحدت مسلمین پارہ چنار اور گلگت بلتستان میں شیعہ حقوق کے دفاع میں ناکام ہوئی ہے، علامہ راحت حسین الحسینی

قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت پارہ چنار اور گلگت بلتستان میں شیعہ حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوئی ہے۔ وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سکردو میں منعقدہ تکریم شہدا کانفرنس سے خطاب کے دوران انھوں نے چیرمین مجلس وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، لیکن ہمیں وہ کامیابی و سربلندی نہیں ملی جس کے ہم خواہاں ہیں،ہم پارہ چنار کے مظلومین کا راستہ کھلوا سکے اور نہ گلگت بلتستان میں شیعہ حقوق کا دفاع کر سکے، انھوں نے کہا کہ آپ آواز تو بلند کرتے رہے لیکن عملی میدان میں کماحقہ کردار ادا نہ سکے۔

تشیع پاکستان کے لیے سیاست میں آئیڈیل سے متعلق بات کرتے ہوئے علامہ راحت حسینی کا کہنا تھا کہ امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای سیاست کے میدان میں ہمارے لیے دو آئیڈیلز ہیں، امام خمینی انقلاب برپاء کرنے کے لیے اور رہبر انقلاب سید علی خامنہ انقلاب کا دفاع کرنے کے لیے آئیڈیل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم نے کبھی اپنے بد ترین مخالفین کو بھی برا بھلا نہیں کہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں