یکم ربیع الاول 17 ستمبر 2023 بروز اتوار ملت تشیع بل کے خلاف اسلام آباد میں اکٹھی ہوگی قائد تحریک علامہ ساجد علی نقوی کا اعلان
(سید انجم رضا سے)
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں علما ذاکرین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک علامہ ساجد علی نقوی نے اعلان کیا کہ
یکم ربیع الاول 17 ستمبر 2023 بروز اتوار ملت تشیع بل کے خلاف اسلام آباد میں اکٹھی ہوگی اور اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا جب تک یہ بل واپس نہیں ہوتا.
انہوں نے کہا کہ جدوجہد جاری رہے گی، لوگوں کو آمادہ کر لیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو یکم ربیع الاول اسلام آباد میں ہونگے۔ ہم اس وقت تک اسلام آباد رہیں گے جب تک مسئلے کا حل نہیں نکلتا۔
علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ
جس طرح مدینہ سے کربلا کا سفر ہوا تھا، اسکو یاد کرکے مکمل تیاری سے اسلام آباد آئیں۔
علامہ محمد امین شہیدی سربراہ امت واحدہ پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا
اس متنازعہ بل کو ہم اپنے جوتوں کی نوک پر رکھتے ہیں
ابھی سے کام شروع ہو گیا ہے کوئی یزید کو رحمتہ اللہ کہنے لگا لہذا اب اس بل کو ہر صورت میں روکنا ہوگا
بزرگ علماء قوم کو ٹائم دیں جگہ بتائیں جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہم گھروں کو واپس لوٹ کر نہیں جائیں گے
اس بل کو پیش کرنے والاسب سے بڑا چور ہے
کنونشن سے مجلس وحدت مسلمین کے چیئر مین علامہ راجہ ناصر عباس، امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حسن عارف، ذاکر وسیم عباس بلوچ، معروف خطیب ناصر علی تلہاڑا، شاعر شوکت رضا شوکت اور دیگر بہت سے علما و ذاکرین نے خطاب کیا