ڈیرہ اسماعیل خان میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ ہاوس تک احتجاجی ریلی

ڈیرہ اسماعیل خان :
سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پارا چنار میں جاری کشیدگی ، راستوں کی بندش اور ادویات کی کمی کے باعث بچوں کی شہادتوں پر کامرس کالج ڈیرہ سے وزیراعلیٰ ہائوس ڈیرہ اسماعیل خان تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت معروف سماجی شخصیت عمار یاسر کاظمی ، تنویر مہدی ایڈوکیٹ، علامہ اظہر ندیم اور علامہ غضنفر نقوی کررہے تھے، ریلی جب جی پی او چوک پر پہنچی تو پولیس کی بھاری نفری نے روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی ریلی کو وزیراعلیٰ ہائوس جانے سے دوک دیا ،جس پر احتجاجی ریلی نے جی پی او چوک پر پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرلی ، احتجاجی مظاہرے سے عمار یاسر کاظمی ،سابق امیدوار قومی اسمبلی و سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اختر سعید مروت ایڈوکیٹ ، تنویر مہدی ایڈوکیٹ، علامہ اظہر ندیم ،علامہ غضنفر علی نقوی ، تہور عباس ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تین ما ہ سے صوبائی حکومت پارا چنار کے راستے کھلوانے میں ناکام ہے، جبکہ بچے بھوک اور ادویات کی قلت سے مر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کیلئے تو تیار ہوتے ہیں لیکن پارا چنار کے عوام کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو ممکن نہیں بنایاجا رہا جبکہ راستوں کی بندش پر بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ،جب کہ آئے روز کرم میں انسانوں کی زبح کرکے ان کی نعشوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے جس پرا مت مسلمہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، مقررین نے صوبائی حکومت ، وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پارا چنار کے راستوں کو کھلوانے اور ان کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں