شدید گرمی میں پاکستانی زائرین اور طلبا تفتان بارڈر پر پھنس گئے

خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستانی طلباء اور زائرین کی ایک بڑی تعداد جو تقریبا 700 سے 1000 کے درمیان ہے اس وقت ایران سے نکلنے کے بعد پاکستان ہاؤس تفتان میں پھنس گئے ہیں۔

طلباء اور زائرین کو پاکستان ایمبیسی کی مدد سے ایران سے نکال پر پاکستان بارڈر تک پہنچایا گیا تھا اور پاکستان کی جانب سے انہیں سفری سہولیات سمیت کھانے اور رہائش کی یقین دہانی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت شدید گرمی میں سات سو سے زائد طلبا اور زائرین اپنی فیملیز کے ساتھ ایران کا بارڈر کراس کر کے پاکستان ہاؤس میں گذشتہ چار دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ زائرین سے دو برابر کرایہ فی نفر 4000 ہزار روپیہ مانگا جا رہا ہے جبکہ کھانے کیلئے ڈبل قیمت پر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکومتی نمائندوں کے مطابق نوشکی میں ہڑتال کی وجہ سے عوام کو بارڈر سے کوئٹہ کی طرف روانہ نہیں کیا جا رہا۔

زائرین نے پاکستان ہاؤس میں گندگی اور شدید مسائل کی شکایت کی ہے 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں