مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے؛ حجت الاسلام رضایی

قم المقدس میں پاکستانی کمیونٹی کا فلسطین کےحق میں احتجاجی مظاہرہ

بین الاقوامی آزادی قدس لانگ مارچ کے دوران ایران کے شہر قم المقدس میں مسجد جمکران کے مرکزی چوک پر ‏احتجاجی کار و بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس ریلی کے آغاز میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین ‏کونسل قم کے صدر علامہ رضایی نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے صیہونی مظالم کی ‏شدید مذمت کی۔ صدر فلسطین کونسل قم کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی علمائے کرام اور عوام نے اپنی بیداری کا جو ثبوت دیا ‏ہے یہ ہمیشہ یار رکھا جائے گا، ہمیں امید ہے کہ اسی طرح تمام اسلامی ممالک کی حکومتیں بھی اپنے فلسطینی بھائیوں ‏کی آزادی کیلئے فعال کردار ادا کریں گی۔

احتجاجی جلسہ کے بعد اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کیا گیا اور شرکاء نے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے ‏نعروں کے ساتھ بائیک و کار ریلی کا آغاز کیا جو مسجد جمکران سے شروع ہو کر اپنے مقررہ روڈ پر روانہ ہو گیا۔

یاد رہے اس وقت بین الاقوامی آزادی القدس لانگ مارچ کے شرکا عراق سے متصل اردن بارڈر اور عراق کے اندر بغداد ‏اور اسی طرح عراق کی مختلف سرحدوں پر موجود ہیں جو عراقی حکومت اور اردن حکومت سے داخلہ کی اجازت کے ‏منتظر ہیں تاکہ اردن سے متصل فلسطین کی سرحد پر پہنچ کر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر ‏سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں