ایران اور پاکستان ہمیشہ سے اسرائیل کی آنکھوں میں کانٹا بن کر چبھتے ہیں

اسلامی ممالک اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ اور  عالمی یوم یک جہتی فلسطین منانے کا اعلان کریں

امت واحدہ کی قومی فلسطین کانفرنس علامہ محمد امین شہیدی کا خصوصی خطاب۔

(سید انجم رضا سے) امت واحدہ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں قومی فلسطین کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کی قیادت امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کی۔

کانفرنس میں ملک بھر کی مذہبی سیاسی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی، وکلا،طلبہ اور اقلیتی نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے الجہاد الجہاد کے نعرے بلند کردئیے۔

کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حماس عالم اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے حماس پہ کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام اسلامی ممالک عالمی یومِ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کریں انہوں نے مزید کہا کہ

 او آئی سی میں شامل ممالک کے مطالبات نے دنیا کو بتایا ہے کہ یہ کتنے بے حمیت ہیں اور مظلوم فلسطینیوں سے اتنے لا تعلق ہیں کہ ان میں سے جن ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے، ان میں اتنی بھی ہمت نہیں کہ اسرائیلی سفیر کو اپنے ملک سے نکال باہر کرتے یا کم از کم اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلاتے۔ مسلم حکمرانوں نے اتنی جرات اور شعور کا بھی مظاہرہ نہیں کیا کہ دنیا کو پیغام دیتے کہ دنیا والو! اسرائیل اور اس کے ساتھی ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی عملی جدوجہد میں فلسطین اور حماس کے مجاہدین کا ساتھ دو اور ساڑھے تین ہزار سے زائد شہید ہونے والے بچوں کے لہو سے اپنی وفاداری کا اعلان کرو

انہوں نے مزید کہا کہ

جب تک فلسطین کی سرزمین مکمل طور پرآزاد نہیں ہوتی اور فلسطینی مظلوم عوام اپنے ازلی اور غاصب دشمن اسرائیل کے مقابلہ میں کھڑے ہیں، دنیا کا کوئی باحمیت مسلمان ان کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو سکتا چاہے جان دینی پڑے یا دنیا چھوڑنی پڑے۔ آج پاکستان کی طرف سے یہ پیغام دنیا بھر میں جا رہا ہے کہ یہ عظیم الشان اجتماع فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔ اگر ان کے لئے جان و مال کی قربانی دینے کی ضرورت پڑی تو ہم حاضر ہیں۔

سربراہ امت واحدہ کا کہنا تھا خون کے آخری قطرہ تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کربلائے غزہ میں اسرائیلی یزیدیت کے خلاف

ملتان ،اسلام آباد،کراچی کوئٹہ ،پشاور سمیت ملک بھر  میں قومی کانفرنسز کا انعقاد کریں گے۔

کانفرنس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات کے لیے عالمی فلسطین فنڈ قائم کیا جائے اور حکومت پاکستان اپنا سیاسی کردار ادا کرے۔

قومی فلسطین کانفرنس میں مسیحی رہنما خالد گل،

سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ صباحت رضوی، ڈاکٹر سید اظہر حسین،نثار علی ترمذی،صاحبزادہ صفدر شاہ گیلانی،سید نوبہار شاہ،سابق وزیر سید منیر گیلانی، رہنما جماعت اسلامی جاوید قصوری،مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی،حافظ کاظم رضا نقوی، فرید پراچہ،ڈاکٹر شریف پیر زادہ،ضیاء اللہ شاہ بخاری متحدہ جمعیت اہلحدیث،پیر غلام رسول نیازی،مولانا نعیم بادشاہ وقار الحسنین نقوی،مفتی عاشق بخاری،علامہ غلام عباس شیرازی،صغیر عباس ورک،سابق چئیرمین امامیہ آرگنائزیشن لعل مہدی خان،ڈاکٹر سید اظہر حسین،ام فروا اور محمد حبیب عرفانی اسلامی نظریاتی کونسل نے شرکت کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں