لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر مرجع عالی قدرآیت اللہ سیستانی کا بیان

مرجع عالی قدر عراق حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی نے “عزیز لبنانی عوام” کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا اور صہیونی ریاست کے مسلسل وحشیانہ اور جارحانہ حملوں کو روکنے اور لبنانی عوام کو اس کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوششوں پر زور دیا۔اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراق کے عالی قدر مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی نے “عزیز لبنانی عوام” کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا اور صہیونی ریاست کے مسلسل وحشیانہ اور جارحانہ حملوں کو روکنے اور لبنانی عوام کو اس کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں عمل میں لانے پر زور دیا۔

آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے ایک بیان میں “عزیز لبنان” کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا اور اس مشکل میں ان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ “لبنان کے پیارے لوگوں کو خوش رکھے اور انہیں بدکاروں اور سازشیوں کے شر سے محفوظ رکھے۔” شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد شفا عطا فرمائے۔

آیت اللہ سیستانی نے صہیونی ریاست کے مسلسل وحشیانہ اور جارحانہ حملوں کو روکنے اور لبنانی عوام کو اس کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے ہمہ جہت کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں مؤمنین سے کہا کہ وہ صہیونی ریاست کے حملوں کے مصائب کم کرنے کے لیے امداد کرنے کے لئے لبنانی عوام کی انسانی ضروریات کو آہستہ آہستہ پورا کریں۔

آیت اللہ سیستانی نے مزید کہا: “لبنان کے معزز لوگ مشکل وقت سے گذر رہے ہیں اور تیزی سے اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ جارحیت اور بہیمانہ اقدامات کا سامنا کر رہے ہیں، اور بڑی تعداد میں ذاتی مواصلاتی آلات کے دھماکے اور اسی طرح کے واقعات ان ہی جارحیتوں میں شامل ہیں۔

آیت اللہ سیستانی نے کہا: “ان حملوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں مزاحمتی جنگجوؤں اور دیگر بے گناہ شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس کو ان کے گھروں اور دیہاتوں سے بے گھر ہونا پڑا ہے۔”  

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں