چین نے کووڈ-19 کی روک تھام، کنٹرول اور ماخذ کی تلاش پر وائٹ پیپر جاری کر دیا،، امریکی الزامات کے خلاف سائنسی شواہد بھی فراہم کر دیے۔

چین کی ریاستی کونسل نے ایک جامع وائٹ پیپرجاری کیا ہے،، وائٹ پیپر میں چین کی جانب سے وبا کے دوران کیے گئے اقدامات، عالمی تعاون میں اس کا کردار، اور وائرس کے ماخذ کی تلاش میں اس کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دستاویز میں امریکہ کی وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے اسے “ناقابل انتظام” قرار دیا گیا ہے۔ “کووڈ-19 کی روک تھام، کنٹرول اور ماخذ کی تلاش،، چین کے اقدامات اور مؤقف” کے عنوان سے جاری وائٹ پیر میں امریکہ کے چین پر کووڈ 19 سے متعلق الزامات کو مسترد کرنے کے لیے سائنسی شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔ امریکہ نے چین پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے کووڈ-19 کے ابتدائی پھیلاؤ کی معلومات چھپائیں اور وائرس ووہان کی لیبارٹری سے لیک ہوا۔ امریکہ کا مؤقف ہے کہ چین نے عالمی ادارہ صحت پر اثرانداز ہو کر شفاف تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی۔ امریکہ نے شفافیت کے مبینہ فقدان اور بروقت معلومات نہ دینے کو عالمی بحران کی شدت کا سبب قرار دیا تھا۔ یہ وائٹ پیپر چین کے مؤقف کو عالمی سطح پر پیش کرنے اور کووڈ-19 کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کی وضاحت کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں