ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی شہید ہوگئے
انا للہ و انا الیہ راجعون
خادم الرضا (ع) اور اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر اتوار کی شام 19 مئی کو قیز قلعہ سی ڈیم کا افتتاح کرکے تبریز شہر کی جانب لوٹتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس سانحے میں صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کرلیا۔
مقامی ذرائع نے صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ تبریز شہر کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام آل ہاشم، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، صدارتی محافظوں کے ٹیم کے سربراہ جنرل سید مہدی موسوی، حفاظتی ٹیم کے کئی دیگر ارکان اور ہیلی کاپٹر کے پائیلٹس بھی شہید ہوئے ہیں۔
ا۔
Load/Hide Comments