شہدا فیسٹول لاہور2024

(سید انجم رضا سے)شہداء فیسٹیول شہداء سے تجدید عہد کرنے اور نصرت امام زمانہ (عج) کا علم بلند کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

گزشتہ برسوں کی طرح امسال تیسرا سالانہ شہداء فیسٹیول اپنے شان و شوکت سے  14جنوری 2024 بروز اتوار فردوسیہ قبرستان فیروز پور روڈ، لاہور میں منعقد ہوگا

اس موقع پر خیمہ قرآن کتاب نجات، خیمہ شہدائے ملت جعفریہ پاکستان،  خیمہ شہدائے غزہ و فلسطین، خیمہ کنیزان زہراء و طفلان مکتب، خیمہ شہدائے مدافعان وطن (افواج پاکستان و اے پی ایس) و جنت البقیع اور خیمہ مدافعان ولایت لگائے جائیں گے اور شہداکو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔

شہدا فیسٹول کا سب سے روح پرور منظر امامیہ اسکاوٹس کی منظم انداز میں خانوادہ شہدا کو سلامی پیش کرنا ہے

شہدا فیسٹول ٹیم لاہور کے مطابق امسال بھی شہدا فیسٹول کی  

نمایاں خصوصیات:

👈شہداء کی فیملیز سے تعارف اور ملاقات.

👈شہداء کو خراج تحسین اور “سکاؤٹ سلامی”

👈شہداء کی وصیت نامے اور شہادت کیلئے ان کی کوششیں اور واقعات۔

👈خواتین شہداء کا تعارف۔

👈بچوں کیلئے بہت ساری FREE GAMES.

👈فیملی ماحول اور بہت کچھ ۔۔۔

👈کھانے پینے کے اسٹالز۔

 شہداء فیسٹیول ان شہداء سے تجدید عہد کرنے اور نصرت امام زمانہ (عج) کا علم بلند کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ عاشقان شہداء اس بار بھی  کثیر تعداد میں اپنی فیملیز اور بچوں کے ہمراہ شرکت کریں گے اور شہداء کی معرفت کے وسیلے امام زمانہ (عج) کی حمایت و نصرت کا پرچم نسل نو کو منتقل کرنے کا عزم کریں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں