علامہ راجہ ناصر عباس بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

رضاکار اسپیشل (سید انجم رضا سے) پاکستان کی سب سے بڑی ایوان بالا (سینیٹ) کی 7جنرل نشستوں پر محسن نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت پنجاب سے 7 افراد بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور حامد خان ایڈووکیٹ کامیاب ہوئے۔ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں زلفی بخاری، پرویز رشید اور طلال چوہدری بھی شامل ہیں۔ بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز میں حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔ تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے۔ جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے پانچ اور تحریک انصاف کے دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ جب کہ ن لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب جنرل نشستوں پر ولید اقبال، شہزاد وسیم، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، جب کہ جنرل نشستوں پر ن لیگ کے 5 اور پی ٹی آئی کے 2 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں