حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ، بن گوریان ائیرپورٹ عارضی طور پر بند

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کے سب سے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹ، بن گوریان، پر بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ کیا ہے، حملے میں 6 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ ائیرپورٹ کو جزوی نقصان ہوا ہے، اسرائیل کا ملٹی لئیرائیرڈیفنس سسٹم اور امریکی تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم اس حملے کو روکنے میں مکمل ناکام رہا ہے، جس پر اسرائیل میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ حملے کے بعد تل ابیب اس کے گردونواح میں سائرن بج اٹھے، لوگوں میں سخت خوف و ہراس پیدا ہو گیا، جب کہ ائیرپورٹ کو عارضی طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کے لیے بند کر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں