پاکستان بھر میں اربعین سید الشہدا کے موقع پہ اربعین واک  میں شرکت  محبان اہل بیت ؑ کی سید الشہدا ؑسے عقیدت کا والہانہ اظہار ہے۔علامہ سید افتخار حسین نقوی

پاکستان بھر میں اربعین سید الشہدا کے موقع پہ اربعین واک  میں شرکت  محبان اہل بیت ؑ کی سید الشہدا ؑسے عقیدت کا والہانہ اظہار ہے۔

ملک کے گوشے گوشے میں شیعہ سُنی مسلمانوں نے اپنے انداز میں  مشی اربعین مین شرکت کی ہے اور ثابت کیا کہ عاشق رسول خاتم ص ہی سچا عاشق حسین ؑہوسکتا ہے

ان خیالات کا اظہار حجتہ السلام والمسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی مدظلہ(چیئر مین امام خمینی ٹرسٹ پاکستان)  نے لاہور میں مشی اربعین میں شرکت کرتے ہوئے موکب سید الشہداؑ بھلہ اسٹاپ ملتان روڈ پہ کیا۔

 آپ نے ادارہ تنزیل کے زیر اہتمام موکب قرآنی،شہید ڈاکٹر محمد علی ویلفیئر ایسوسی ایشن (ماوا)   کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ  اور اہالیان حسین سٹریٹ بھلہ سٹاپ کی جانب  سے لگائے گئے گئے موکب پہ وزٹ کیا اور منتظمین کی مساعی کو سراہا

آ پ نے مزید کہا کہ امام حسینؑ کی ذات اتحاد کا مرکز ہے جو تمام کلمہ گو مسلمانوں کو آپس میں متحد و متفق کرتی ہے

آ پ نے مزید کہا کہ

کراچی سے سکردو تک اور کوئٹہ سے پارا چنار تک ہر طرف سید الشہداءؑ کا پرچم اٹھائے لوگ سڑکوں پر  ہیں۔ سڑکیں کھلی رہیں، ٹریفک چل رہا اور عام پاکستانی نے دیکھا کہ کس طرح پرامن انداز میں سیداالشہداءؑ کے ماننے والے ان کی یاد منا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں