اسرائیلی سفیر نےاقوامِ متحدہ کے اجلاس کے دوران انقلابِ اسلامی مخالف بے حجاب خواتین کی حمایت میں  پوسٹر لہرانا شروع کردیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران اسرائیلی سفیر نے شور شرابا کرنا شروع کر دیا جس پر سکیورٹی نے انہیں باہر نکال دیا۔

بلی تھیلے سے باہر آگئی ، اسرائیلی سفیر نےاقوامِ متحدہ کے اجلاس کے دوران انقلابِ اسلامی مخالف بے حجاب خواتین کی حمایت میں  پوسٹر لہرانا شروع کردیا

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے ایرانی صدر ابراہم رئیسی خطاب کر رہے تھے کہ اسرائیلی سفیر جلعاد اردان اچانک اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ایک پوسٹر لہراتے ہوئے شور کرنا شروع کر دیا۔ 

ایرانی صدر نے بغیر کوئی نوٹس لئے اپنی تقریر جاری رکھی، انتظامیہ نے سکیورٹی طلب کر لی جس نے اسرائیلی سفیر جلعاد اردان کو  حراست میں لیا اور ہال سے باہر نکال دیا۔ 

وڈیو بشکریہ : انڈیپینڈینٹ اردو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں